اہم خبریں

آئی ایم سی اوور40 کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

گیانی(اے بی این نیوز) آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گیانا میں جاری ایونٹ کے نویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 34.3 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مرتضیٰ علی نے 48 اور امیت مشرا نے 38 رنز کے ساتھ مزاحمت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے 3، محمد عرفان اور فہد جبار نے 2، 2 جبکہ وسیم علی اور سیدفرید الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عدنان اکمل اور شہریار غنی 63، 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ریسٹ آف دی کیریبیئن کو ہرایا تھا۔
مزیدپڑھیں: نیشنل بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں

متعلقہ خبریں