اہم خبریں

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیشکا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ کرکٹ شائقین کے لیے یہ سیریز خاصی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں حالیہ عرصے میں سخت مقابلوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے تاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ پہلا ون ڈے میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد یہ ون ڈے سیریز پاکستان کے لیے اعتماد بحال کرنے کا اہم موقع تصور کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان، انجکشن لگانے کا شیڈول سامنے آگیا،جا نئے جیل میں یا ہسپتال میں لگا یا جا ئے گا،حکومت نے بتا دیا

متعلقہ خبریں