لاہور (اے بی این نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے میڈیا کو مشترکہ خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کر دی جائے۔
خط میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری کی بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سابق وزیراعظم باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں، حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کرے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں میں خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش کی جاتی ہے وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ہر سطح کے عہدیدار نئے سرے سے تنظیم منظم کرے، پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تنظیم کو نچلی سطح تک لے کر جائیں، ملک میں بڑھتی دہشت گردی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، سکولوں سے بچوں کا باہر ہونا، کرپشن کو ہر جگہ اجاگر کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔ایران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.5ریکارڈ















