اہم خبریں

برازیل کی معروف خاتون فٹبالرنے اسلام قبول کر لیا،عمرہ ادا کیا

برازیل (اے بی این نیوز    )برازیل کی معروف خاتون فٹبالر Kathleen Souza نے اسلام قبول کر لیا ہے جس کے بعد ان کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب Al Nassr Women کی جانب سے کھیل رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلب انتظامیہ نے ان کے قبولِ اسلام کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے لیے استقامت اور قلبی سکون کی دعا کی ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے Masjid al-Haram میں حاضری دی اور عمرہ ادا کیا۔ سماجی رابطوں کے ذرائع پر تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سچائی اور درست راستے کی تلاش میں تھیں اور اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارنا چاہتی تھیں۔

2024 میں وہ دو سیزن کے معاہدے پر النصر ویمن ٹیم میں شامل ہوئیں اور حال ہی میں انہیں کلب کی جانب سے ماہ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس فیصلے کو ان کی ذاتی زندگی کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج، عمران خان کی رہائی کیلئے فائنل کال آگئی،جا نئے تاریخ اور منصوبہ بندی بارے

متعلقہ خبریں