اہم خبریں

سرکاری دفاتر کے رمضان اوقات کار کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این) وفاقی اور سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے دفتری اوقات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ روزہ داروں کے لیے سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

وفاقی سطح پر، وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق پیر تا جمعرات وفاقی دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر تا جمعرات دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک خدمات فراہم کریں گے، جبکہ جمعہ کو دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

حکام نے شہریوں اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان کے دوران اپنے امور دفتری اوقات کے مطابق ترتیب دیں تاکہ خدمات کی روانی برقرار رہے اور عوام کو سہولت حاصل ہو۔

سندھ اور وفاقی دفاتر میں یہ تبدیلی رمضان کے روایتی اوقات اور روزہ داروں کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ا سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں