اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم طارق رحمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی گئی۔
مزید پڑھیں:بی اوپی کی سالانہ ریکارڈمالی کار کردگی ، آپریشنل منافع میں 99 فیصد اضافہ، ڈپازٹس 2 کھرب روپے سے تجاوز















