اہم خبریں

پی ٹی آئی کا احتجاج،سہیل آفریدی نے اہم پیغام جاری کر دیا،جا نئے کیا

پشاور (اے بی این نیوز    ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سُہیل آفریدی نے عوام کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آفیشل کال نہیں دی گئی اور جو کارکن سڑکوں پر موجود ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت نکلے ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر دلی معذرت کی اور صبر و تحمل کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت ہمارے لیے نہایت مشکل ہے کیونکہ قائد عمران خان بیمار اور ناحق قید میں ہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید میں رکھا گیا ہے، جس کے باعث کارکنان جذباتی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، اور اگر عمران خان کے لیے چند دن کی تکلیف برداشت کرنی پڑے تو حالات جلد بہتر ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ابھی تک کارکنان کے لیے کوئی باضابطہ لائحۂ عمل جاری نہیں کیا گیا، اور موجودہ لائحۂ عمل صرف پارلیمنٹیرینز کے لیے ہے، جس کے تحت تمام ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن دھرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بعض ارکان کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا، تاہم اس کے باوجود آج بھی ہمارے پارلیمنٹیرینز موجود ہیں اور پرامن دھرنا جاری ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے ایک حکومتی اہم ترین شخصیت نے بے پناہ کوشش کی،علی امین نے نام بتا دیا،جا نئے کون

متعلقہ خبریں