اہم خبریں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 9 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 396 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 398 روپے 96 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 394 روپے 94 پیسے بڑھ کر 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 9 اکتوبر تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: موت سے چند روز قبل نانا پاٹیکر کے الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ خبریں