اہم خبریں

رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کے اوقات کار جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) راولپنڈی میں واسا راولپنڈی نے رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ واسا حکام نے کہا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان میں پانی کی فراہمی ہر ممکن حد تک یقینی بنائی جائے گی۔

واسا کے مطابق پانی کی فراہمی کے اوقات درج ذیل ہوں گے:

پہلا دورانیہ: صبح 3:15 تا 5:30
دوسرا دورانیہ: صبح 8 بجے تا 10 بجے
تیسرا دورانیہ: دوپہر 12 تا 2 بجے
چوتھا اور آخری دورانیہ: افطار شام 5 بجے تا 8:45 بجے

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں اہم تقرری،کے پی سے خدمات وفاق کے سپرد،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں