لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان بچت بازاروں سے لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں اور اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ان بازاروں کا وزٹ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے مستحق افراد 10 ہزار روپے تک رقم نکلوا سکتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق مجموعی طور پر رمضان بچت بازار میں 20 فیصد تک بچت میسر آئی ہے جبکہ اب تک بازار کے حوالے سے ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق ہر تحصیل میں رمضان سہولیات قائم کی گئی ہیں اور خصوصی دسترخوان مہم جاری ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس بار ہر تحصیل میں دو ہزار تک افراد کو مفت افطار فراہم کی جائے گی جبکہ 150 سے زائد اسٹالز پر اشیائے خورونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان اور مزدوروں کے لیے خصوصی کارڈز اور سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریلیف حاصل کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا گیا ہے جبکہ صفائی، نظم و نسق اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور رمضان المبارک میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان نے جیل انتظامیہ کی پیشکش ٹھکرا دی، دو نام مانگنے پر معاملہ سنگین ہوگیا















