اہم خبریں

نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

لاہور( اے بی این نیوز   ) پنجاب حکومت نے نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو چکی ہے۔ پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط قرار دی گئی ہے تاکہ مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومتی دستاویز کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ افسران کے لیے پیٹرول کی ماہانہ حد میں 25 لیٹر اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد سرکاری ٹرانسپورٹ کے نظام کو زیادہ مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ انتظامی امور کی انجام دہی میں سہولت اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا کنٹینر تیار ، کسی بھی وقت بڑے احتجاج کا اعلان متوقع،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں