اہم خبریں

محسن نقوی اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کے درمیان 4 گھنٹے کی طویل ملاقات ختم، جا نئے فیصلہ کیا ہوا

لاہور (اے بی این نیوز     )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کے درمیان لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج میچ سے متعلق صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے اپنا مؤقف واضح طور پر رکھ دیا ہے اور اس معاملے میں گیند اب حکومت پاکستان کے کورٹ میں ڈال دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ ہر صورت حکومت کی ہدایات پر عمل کرے گا اور جو فیصلہ حکومت کرے گی، اسی کے مطابق اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان پہلے ہی بھارت کے ساتھ گروپ اسٹیج کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر چکی ہے اور پی سی بی اس سرکاری پالیسی سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔ ملاقات میں آئی سی سی حکام کو پاکستان کے مؤقف سے مکمل طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی کرکٹ حلقوں میں پاکستان اور بھارت کے ممکنہ میچ پر شدید بحث جاری ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھیل سے متعلق ایسے بڑے فیصلے قومی پالیسی اور حکومتی موقف کے مطابق ہی کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :بسنت میلہ لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی،مریم نواز کا اعلان،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں