اہم خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے

کولمبو(اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوں گے۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔میچ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم امریکا کے مدِ مقابل ہوگی ۔ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا وہ نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے، فی الحال تبدیلی کی ضرورت نہیں، کوشش تمام میچز جیتنے کی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے جو بیسٹ ہوگا وہ کھیلے گا، فخر زمان ہوں یا بابر اعظم ، اگر بیسٹ میں جگہ نہیں بنے گی تو نہیں کھلائیں گے۔نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اندازہ ہے کہ اسے ہرانا مشکل ہے ۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 7 جنوری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں