اہم خبریں

ماسکو میں ایک اعلیٰ روسی فوجی افسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،جا نئے تفصیل

ماسکو ( اے بی این نیوز   )ماسکو میں ایک اعلیٰ روسی فوجی افسر کے قتل کی خبر نے روسی دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں امریکی میڈیا کے مطابق ایک روسی جنرل کو نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ ماسکو کے ایک اہم علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی جنرل اس وقت نشانہ بنے جب وہ معمول کے مطابق اپنے روزمرہ امور انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ انتہائی قریب سے کی گئی، جس کے باعث جنرل موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم روسی قانون نافذ کرنے والے ادارے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔

روسی حکام کی جانب سے فوری طور پر واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق قتل ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ اس واقعے کو روس کی سکیورٹی کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں پہلے ہی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماسکو جیسے ہائی سکیورٹی شہر میں ایک روسی جنرل کا اس انداز میں قتل ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ واقعے کے بعد روسی فوج اور حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ اعلیٰ سطح پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد، شہد ا میں والدین کا اکلوتا بیٹا اور آئی جی کا کزن بھی شامل

متعلقہ خبریں