اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع ایک امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دھماکے کے ذمہ داران کا فوری تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک میں شرپسندی اور بدامنی پھیلانے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں :سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ















