اہم خبریں

کریک ڈاؤن ، درجنوں افراد گرفتار

لاہور ( اے بی این نیوز    ) پنجاب پولیس کی جانب سے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 141 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 153 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار 753 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 570 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ لاہور میں غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 81 افراد کو گرفتار کیا گیا، جہاں سے 2 ہزار 807 پتنگیں بھی ضبط کی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس صوبے میں دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث مجموعی طور پر 4 ہزار 171 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار افراد سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7 ہزار 985 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور غیر قانونی طور پر پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی جیسے خطرناک رجحان کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

متعلقہ خبریں