لاہور( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لبرٹی چوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور شہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے ایک شہری سے گفتگو کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی راڈ شہریوں کی اپنی حفاظت کے لیے ہے اور انہیں عوام کی سلامتی کی فکر ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں، تاہم اگر کسی موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ نصب نہ ہوئی تو بائیک بند کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اگر اپنی بائیکس پر سیفٹی راڈ نہیں لگائیں گے تو انتظامیہ کارروائی کرے گی۔مریم نواز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ لازمی لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری کسی بھی قائم کیے گئے کیمپ پر جا کر فری میں سیفٹی راڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت کی خوشیاں انسانی جانوں سے بڑھ کر نہیں، اسی لیے حفاظتی اقدامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ،بنگلہ دیش کا رد عمل،انڈیا کو کہیں منہ دکھا نے کے قابل نہیں چھوڑا















