کوئٹہ( اے بی این نیوز ) بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کے نظام میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے فیصلے کے تحت بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ کو مکمل طور پر بلوچستان پولیس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پولیس سیکشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیویز فورس کا تمام عملہ، اثاثے، ادارہ جاتی ڈھانچہ اور آپریشنل ذمہ داریاں فوری طور پر بلوچستان پولیس کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں امن و امان کے نظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیویز فورس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم اہلکار اپنی موجودہ ملازمت برقرار رکھیں گے۔ انہیں بلوچستان پولیس کے مساوی رینکس، تنخواہیں، الاؤنسز اور دیگر مراعات دی جائیں گی، تاکہ ملازمین کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
مزید پڑھیں :مریم نواز نے ایک اور خوشخبری سنا دی،جا نئے کیا















