اہم خبریں

تیل سستا ہو گیا،جا نئے کتنا

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات سے متعلق خبروں کے بعد عالمی تیل منڈی میں فوری ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ممکنہ بات چیت کی اطلاعات سامنے آتے ہی عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی آئی، جس کا براہِ راست اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا اور منڈی میں مندی کا رجحان غالب آ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.06 فیصد کمی کے ساتھ 63.80 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد تیل بھی دباؤ کا شکار ہوا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات کی خبروں نے مارکیٹ کا رخ ایک بار پھر نیچے کی جانب موڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں :8 فروری کا احتجاج،پی ٹی آئی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب

متعلقہ خبریں