اہم خبریں

2 نوجوان شہید

ادھم پور (اے بی این نیوز) بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو مجلتہ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

ایک بھارتی افسر نے کشمیری نوجوان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مجالٹا میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا جو آج بھی جاری ہے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں‌:ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا

متعلقہ خبریں