اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا ہے یہ پیش رفت ان کے لیے ایک بڑی وقتی ریلیف سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے پہلے نہ صرف اکاؤنٹس بلکہ شناختی کارڈ کا معاملہ بھی زیر التوا تھا سماعت کے دوران علیمہ خان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جہاں استغاثہ کے گواہوں پر جرح مکمل کی گئی عدالت نے نادرا حکام سے شناختی کارڈ ڈی فریز کرنے پر بھی جواب طلب کر لیا جو اس کیس کا ایک اہم پہلو بن چکا ہے

بعد ازاں سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی اور علیمہ خان نے آئندہ پیشی کی یقین دہانی بھی کرا دی اس موقع پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا منسوخ ہونا بھی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں کچھ اسے انصاف کی جیت کہہ رہے ہیں تو کچھ اسے طویل قانونی جدوجہد کا ایک چھوٹا سا پڑاؤ قرار دے رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں :بسنت کے موقع پر عمران خان کے حوالے سے علیمہ خان کا خاص پیغام ریلیز،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں