یو اے ای(اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات میں شہریوں نے قرض اتارنے اور جائیداد خریدنے کیلئے زیورات بیچنا شروع کردیئے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت ریکارڈ سطح کے بعد تیزی سے نیچے آ گئی جبکہ دبئی گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور پھر اچانک کمی آنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے زیورات اور دھاتیں فروخت کر دیں۔
مزید پڑھیں۔کراچی: فائر سیفٹی کیخلاف ورزی پر صدر میں 200 سے زائد دکانیں سیل















