اہم خبریں

بسنت فیسٹیول،لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

لاہور(اے بی این نیوز)لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

بسنت کے دوران فیلڈ اور آپریشن سرکلز کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں،لیسکو نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ڈیوٹی انجام دینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

کمپنی کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو مراسلہ بھجوایا۔ مراسلے کے مطابق بسنت فیسٹیول کے دوران شکایات کا ازالہ کے لئے ڈیوٹی کی جائے، لیسکو کے آپریشن، جی ایس او اور جی ایس سی کا سٹاف فرائض انجام دے گا ۔

مزید پڑھیں۔سیالکوٹ اسٹالینز نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

متعلقہ خبریں