اہم خبریں

آج ملک بھر میں شبِ برأت نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور(اے بی این نیوز) آج ملک بھرمیں شبِ برأت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

آج شب مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، لوگ نوافل کی ادائیگی،قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے، علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے۔

ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت تو ہروقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے، مگر کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، انہی میں سےایک ہےشب برات،اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کےلیے توبہ کے دروازے کھول دیئےجاتے ہیں۔

علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمارفضائل بتاتے ہیں، کہتے ہیں کہ بندوں کا سال بھرکا رزق،زندگی اورموت سےمتعلق فیصلےبھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اس کو لیلۃ المبارکہ کہا جاتا ہے، حدیث مبارکہ میں آتا ہےکہ اس رات میں قیام کیا جائے اور دن کو روزہ رکھا جائے یعنی 15 ویں شب قیام کیا جائے، عبادت کی جائے، نماز پڑھی جائے، یہ انتہائی اہم رات ہے اوراس رات میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیےجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

متعلقہ خبریں