اہم خبریں

طویل تعطیلات کا اعلان

لاہور( اے بی این نیوز    ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ 5 فروری یومِ کشمیر اور 6 فروری صوبائی بسنت کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی شامل ہوں گی۔

اس طرح شہریوں کو مسلسل چار دن کی چھٹیوں کا موقع ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں عوام کو تعطیلات سے بھرپور فائدہ اٹھانے، آرام کرنے اور نئی توانائی کے ساتھ معمولاتِ زندگی کی طرف لوٹنے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقفہ عوام کے لیے ذہنی سکون اور تازگی کا باعث بنے گا، خاص طور پر طلبہ اور محنت کش طبقہ ان تعطیلات سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

پنجاب تعطیلات, مریم نواز, یوم کشمیر چھٹی, بسنت تعطیل, طویل چھٹیاں, پنجاب نیوز, سوشل میڈیا اپڈیٹ

مزید پڑھیں :آپ کے موبائل سم میں سونا موجود ہو نے کا انکشاف،جا نئے یہ سونا نکالنے کا طریقہ کار

متعلقہ خبریں