اہم خبریں

مٹی پاؤ کا دور ختم ہو چکا، پنجاب کی بیٹیوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز    ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ظلم پر پردہ ڈالنے کا زمانہ ختم ہو گیا ہے اور پنجاب کی بیٹیوں کے خون کا پورا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کی راہ میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہنستا بستا گھرانہ اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ان کا مشن ہے اور وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی۔ ان کے مطابق مظلوم خاندانوں کو انصاف دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معصوم سعدیہ اور اس کی ننھی بیٹی کے زخم دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا، ایسے واقعات پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پنجاب سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں