اہم خبریں

پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لیکر ترکیہ کیلئے روانہ ہوگیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ترکیہ میں خوفناک زلزلے کے بعد پاکستان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔ پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی (C130)طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کیلئے روانہ ہوگیا۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر روانہ ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں