اسلام آباد(اے بی این نیوز)ای سی سی نے پاسکو کے 121 ارب روپے کے واجبات کے حل کے لیے ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاسکو کے مجموعی واجبات 527.6 ارب روپے ہیں۔نئی کمپنی بینکوں سے حکومتی ضمانت پر طویل المدتی فنانسنگ حاصل کرے گی۔ایس پی وی کی منظوری کے بعد پاسکو کی مرحلہ وار بندش شروع ہوگی۔
حکومت 5 سے 7 سال میں ایس پی وی کا قرضہ بجٹ کے ذریعے ادا کرے گی۔وزارت نیشنل فورڈ سیکیورٹی کو کمپنی کی میمورنڈم اور آرٹیکلز تیار کرنے کی ہدایت۔نئی کمپنی کے لیے 10 ہزار روپے فیس مقرر کرنے کی منظوری۔
ای سی سی نے ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی کو ایس او ایز ایکٹ 2023 سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے دی۔جوائنٹ سیکریٹری وزارت خوراک کمپنی کے عبوری سی ای او مقرر۔مشن مکمل ہونے پر نئی کمپنی کو سیلف لکوڈیشن کے ذریعے تحلیل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا















