Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے معاشی استحکام کیلئے بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ یہ بات عالمی بینک کے علاقائی ڈائریکٹر برائے منصفانہ نمو، مالیات وبنیادی ڈھانچہ میتھیوورغیس نے منگل کویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں میکرواکنامک فریم ورک اورمستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ پرگفتگو ہوئی۔عالمی بینک کے علاقائی ڈائریکٹر نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں کوسراہااورمعاشی استحکام کیلئے عالمی بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیرخزانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیرنومیں عالمی بینک کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔