اہم خبریں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ترکیہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ ہمدردی کے لیے ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ترک قیادت سے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار ہمدردی کریں گے۔ ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔وزیراعظم 8 فروری کو ترکیہ کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں