اہم خبریں

ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا یہ لوگ رقم واپس کریں یا جیل جائیں گے،فوادچودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ اگر آئین پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر مذاکرات کس بات کے؟یہ غیرسنجیدہ لوگ ہیں کس بات پر مذاکرات کرناچاہتےہیں،تحریک انصاف نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی،میرے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں،حکومت نے سارے نظام کو تباہ کردیاہے،اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو انصاف کس طرح ملےگا،میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے، بغاوت کا کیس بنایا گیا ،اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر طاقتور لوگ آگے آئیں گے،عمران خان کو تین ماہ کے اندر نااہل قراردینے کا پلان بنایاگیاتھا،انہوں نے سارے نظام کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے،فواد چودھری کا اسلا م آباد پولیس کیخلاف 50کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں