اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ”جیل بھرو تحریک“ شروع کرنے کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔فہرستوں کی تیاری مکمل کرنے کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کر دی جائیں گی، جیل بھرو تحریک کو 3 مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا، پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے۔ ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دئیے گئے، رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی، ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان عمران خان کی کال پر گرفتاری پیش کریں گے۔دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئے خود کو پیش کریں گے، تیسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے ووٹرز اور عوام بھی جوق در جوق گرفتاریاں دیں گے۔















