اہم خبریں

پاکستان کیلئے بڑااعزاز ،گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ برائے سال 2023مل گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )دنیابھرمیں بیماریوں کےخطرات سے آگاہ کرنے والے ادارے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ برائے سال 2023پاکستان کومل گئی،گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا (GSHA)دنیابھرمیں مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتاہےیہ ادارہ مختلف امراض کےعلاج کی صلاحیت کوبڑھانے کیلئے اقدامات اٹھاتا ہےیہ ادارہ 2014 میں مختلف بیماریوں کے عالمی خطرے کے جواب میں شروع کیا گیا 100 سے زائد ممالک GHSA کےرکن ہیں جبکہ پاکستان 2015 سے اس کا رکن ہے2020میں پاکستان کو GHSA کے اسٹیئرنگ گروپ ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا پاکستان GHSA کے مقاصد کے مطابق کام کرنے کے لیے پرعزم ہےاس سلسلے میں تقریبِ تقسیمِ اسناد آمدہ ہفتے پاکستان میں منعقد کی جائیگی جی ایچ ایس اے ا سٹیئرنگ گروپ کے رکن ممالک اورسفیراس تقریب میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ خبریں