اہم خبریں

ہم کشمیر کو آزادی دلا کر دم لیں گے، سراج الحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہم کشمیر کو آزادی دلا کر دم لیں گے، کشمیر کروڑوں عوام کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہےاسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کا جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیری وہ مظلوم قوم ہے جو 2 سو سالوں سے آزادی کے لیے تڑپ رہی ہے،آج دو لاکھ اسی ہزار کلومیٹر پر مشتمل رقبہ بھارت کے قبضے میں ہے،75 سالوں سے یہ قوم آزادی کے لئے خون دے رہی ہے،مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیاکا سب سے بڑا جیل خانہ ہے،آج اس چھوٹے سے خطے میں 9لاکھ سے زیادہ فوج ہے،وہاں سب کی زبانوں پر ایک نعرہ ہے کہ لے کے رہیں گے آزادی،کشمیری قوم اپنی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی،سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ نے،کشمیر کی آزادی کے لئے قرادردایں منظور کی ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوتا،75 سالوں سے ہماری شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے،میں نوجوانوں کو منظم کروں گا۔۔۔جلسے سے میاں اسلم سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں