اہم خبریں

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات جس میں انہوں نے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور مسجد میں خودکش حملے سے جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں اقتصادی ترقی ،سیلاب متاثرین کی بحالی او رموسمیاتی تبدیلوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔

متعلقہ خبریں