واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی،بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو حالات مزید بگڑ سکتے تھے۔
پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے نتیجے میں بھارت کوہونے والا بھاری نقصان چھپائے نہیں چھپ سکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اُٹھا کر ایک بار پھر مودی سرکار کو شرمندہ کردیا۔
امریکی صدر نے بھی پاک بھارت جنگ کے دوران 5 جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کردی، وائٹ ہاؤس میں تقریب سےخطاب میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہا پاکستان نے بھارت کے4سے 5جہاز گرائے۔
جنگ کے دوران صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی تھی،دونوں ممالک ایک دوسرے پرحملے کر رہے تھے، ایٹمی جنگ کا خطرہ تھا،پاک بھارت جنگ کو رکوایا،دونوں ممالک کو امریکا سے تجارت کا مشورہ دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے، ٹرمپ نے تین درجن سے زائد بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا سہرا اپنے سر باندھا ہے ، یاد رہے کہ بھارتی عسکری حکام بھی اپنے کچھ طیاروں کے گرنے کا اعتراف کرچکے ہیں مگر ابھی تک درست تعداد بتانے میں شرماتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو