لاہور ( نیوز ڈیسک) بھارت نے ایشیا کپ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی سازش شروع کر دی ہے ، بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا مقام تبدیل نہ ہوا تو بھارت ایشیاکپ نہیں کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بنگلادیش میں شیڈول اے سی سی میٹنگ کا بائیکاٹ کرے گا، بھارت کا محسن نقوی کی آئی سی سی اجلاس میں عدم موجودگی پر بھی اعتراض ہے ۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں براہ راست شرکت نہیں کریں گے، محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے، اے سی سی کے صدرمحسن نقوی نے اے سی سی اجلاس بنگلادیش میں طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں:چکوال،حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ