اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں علی امین گنڈا پور اور شفقت محمود کو طلب کر لیا۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف آزادی مارچ کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی،سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نےکی،عدالت میں علی امین گنڈا پور اور شفقت محمود کا چالان پیش کیا گیا،عدالت نےدونوں ملزمان کوطلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔
جبکہ غیرحاضرملزمان کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے،آزادی مارچ سےمتعلق دونوں کیسز کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،یہ مقدمات تھانہ بارہ کہو میں درج ہیں جن میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پرھیں: ملک کے تین بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی