اہم خبریں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر گو کیش لیس مہم کا اعلان

کراچی (اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک( State Bank of Pakistan) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک گیر ’گو کیش لیس‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے 22 بینک خصوصی کیمپس اور کیوسک قائم کریں گے، جبکہ مہم کو 54 سے بڑھا کر 96 مویشی منڈیوں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے عید سیزن کیلئے ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ بیلنس کی حدود میں عارضی نرمی بھی دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 14 مئی سے 5 جون تک ڈیجیٹل لین دین پر خصوصی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اطراف موبائل بینکنگ وینز، اے ٹی ایمز اور کیش ڈپازٹ مشینیں بھی نصب کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو آسان اور محفوظ مالی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیاں نہ صرف سہولت اور تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ نقد رقم ساتھ رکھنے سے جڑے خطرات بھی کم کرتی ہیں۔
9 مئی کیس،سابق اراکین اسمبلی سمیت 4 رہنما بریمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں