کراچی (اے بی این نیوز)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن( All Pakistan Gems and Jewellers Association )کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 13 ہزار 289 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 155 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4545 ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 972 روپے سستی ہو کر 8232 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 833 روپے کمی کے بعد 7057 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 9.72 ڈالر کمی کے بعد فی اونس قیمت 77.48 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم شدید















