اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا موسمِ گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری ۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ روسٹر کے مطابق
یکم سے 4 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 سنگل اور 2 ڈویژن بینچز دستیاب ہونگے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار رواں ہفتے چھٹی پر ہونگے۔ پہلا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔
دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔
مزید پڑھیں :بجلی قیمت میں کمی کی صورت میں سبسڈی کا بوجھ وفاقی بجٹ پر پڑے گا،پاور ڈویژن