اہم خبریں

لوگوں نے سیاست کو جھوٹ ،دھوکہ اور ہارس ٹریڈنگ میں بدل دیا ہے،حا فظ نعیم الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) ا میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے لوگوں نے سیاست کو جھوٹ ،دھوکہ اور ہارس ٹریڈنگ میں بدل دیا ہے۔ہمارا سیاسی اختلاف جو بھی ہومخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔
جماعت اسلامی اصولی جماعت ہے۔ ہمارے ملک میں اقتدار کی رسہ کشی ہے۔ جماعت اسلامی معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی سیاسی میدان میں جدوجہد کررہی ہے۔ ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے کراچی میں میئرمسلط کیا گیا۔
عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی سیٹیں نہیں دی گئیں۔ میئر کراچی کے انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کے 32 امیدوار نہیں آئے ۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ لوگوں نے سیاست کو جھوٹ، ہارس ٹریڈنگ میں بدل دیا۔

مزید پڑھیں :دریا ئےسندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ،چشمہ بیراج کے تمام گیٹس کھول دئیے گئے، تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں

متعلقہ خبریں