پاکپتن (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اسپتال (ڈی۔ایچ۔کیو) پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر ساہیوال نے نوٹس لے لیا۔بچوں کی اموات 16 سے 22جون کے درمیان ہوئی ہیں۔
کمشنر ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی 2 جولائی کو رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔ورثاء نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیا ہے۔
گزشتہ روز پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور غفلت کے باعث 20 بچوں کی اموات ہوئی تھیں، جس پر میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں: لکی مروت ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کارکن ساتھیوں سمیت قتل