لکی مروت(اے بی این نیوز)لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زنڑا امن قومی جرگہ کے سرکردہ رکن غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ غلام دستگیر کو دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت موٹرکار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیہ کیلئے جا رہے تھے۔
مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی کو روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کرتے تھے۔ تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں سے19 افراد جاں بحق،نقصانات کی رپورٹ جاری