اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز سے متعلق ایس آر او کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایس آر او کی بنیاد پر سی ڈی اے کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔ عدالت نے مزید ہدایت دی ہے کہ اگر اس ایس آر او کے تحت کسی شہری یا ادارے سے رقم وصول کی گئی ہے تو وہ فوری طور پر واپس کی جائے۔

یہ فیصلہ سی ڈی اے کے اختیارات اور مالی وصولیوں کے طریقہ کار پر ایک اہم نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں