اسلام آباد (اے بی این نیوز) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2025 کے لیے عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔
تازہ درجہ بندی کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2021 میں پاکستان کا پاسپورٹ 113ویں نمبر پر تھا۔ یہ ترقی پاکستان کی عالمی سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی مظہر ہے۔
رینکنگ میں بہتری کے باعث پاکستانی شہری اب 32 ممالک کا سفر بغیر ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ کر سکتے ہیں، جو پاکستانی مسافروں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔