اہم خبریں

سیاسی صورتحال میں اتار چڑھائو،نواز شریف مری پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں متوقع،مریم نواز کی آمد کا بھی امکان

مری ( اے بی این نیوز   ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئندہ چند روز کے لیے قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے اور کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند روز گزارنے کے بعد چھانگلہ گلی بھی جائیں گے، جہاں ان کا مزید قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ اہم سیاسی و تنظیمی مشاورت بھی کریں گے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے۔ مریم نواز کے ممکنہ دورے کو پارٹی امور اور خاندانی ملاقاتوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔نواز شریف کے اس دورے کو ایک نجی و غیر رسمی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم سیاسی حلقے اسے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں۔

مزید پڑھیں :حیران کن،بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کیسے کی،فارمولا اور ٹپس بتا دیں،جانئے

متعلقہ خبریں