اہم خبریں

بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔

پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی۔ بھارتی ائیرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار۔ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

متعلقہ خبریں