جڑانوالہ (اےبی این نیوز)موٹروے ایم3 جڑانوالہ سروس ایریا پر شہری اپنی بیوی کو بھول کر گاڑی لے کر نکل پڑا۔ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہےسروس ایریا پرشوہراپنی بیوی کو بھول کروہیں چھوڑکر چلاگیا،20کلومیٹر سفرکے بعدشہری کویادآیا توموٹروے ہیلپ لائن پرکال کی۔
موٹروے پولیس افسران نے سروس ایریامیں خاتون کوڈھونڈ لیا،اور باحفاظت شوہر کے پاس پہنچادیا۔خاتون کو ڈھونڈ کر شوہر کے پاس باحفاظت پہنچانے پر زونل کمانڈرڈی آئی جی نے پٹرولنگ پولیس کو شاباش دی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں اگلی سرکاری تعطیلات کب ہوں گی؟جانئے