اہم خبریں

مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ ی گئی،ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میرپور کی بڑی کارروائی

میرپور(اے بی این نیوز) ملک کے مشہور برانڈ نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024 اور 2025 میں عوام الناس سے برانڈ نے کپڑوں کی فروخت میں 18 فیصد کے حساب سے کٹوتی کی تھی مگر مالیہ سرکار میں بروقت جمع نہ کروایا گیا۔

محمود عالم چوہدری ، ڈپٹی کمشنر نے معلومات کی بنیاد پر مذکورہ سال کے لیے لگ بھگ 3 کروڑ مالیت کا ایڈجوڈیکیشن آرڈر پاس کیا تھا ۔مگر برانڈ نے صرف 54 لاکھ تک رقم داخل خزانہ کروائی ۔ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو، جناب چوہدری رقیب صاحب کی خصوصی ہدایت پر ، کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون ، سید عنصر علی نقوی نے برانڈ کے نجی بنک میں موجود اکاؤنٹ منجمد کر کے سیلز ٹیکس ریکور کرنے کی ہدایات دیں۔

فیلڈ اسٹاف پر مشتمل کمیٹی، انسپکٹر ناصر محمود، انسپکٹر آصف شاہ ، انسپکٹر محمد لقمان جرال، ہمراہ سٹاف ، غلام غوث، راجہ مظہر وغیرہ نے بروقت کارروائی کی ۔ ٹیکس نادہندہ کمپنی کھاڈی لیم۔لائن اور ڈائینر کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ (25,279,114) روپے کی خطیر رقم نکال کر مالیہ سرکار میں جمع کروا دی۔
مزید پڑھیں: ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کیلئے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام غیرموثر ہونےکا امکان

متعلقہ خبریں